(ویب ڈیسک ) سیالکوٹ میں خاتون سے اغواء کے بعد زیادتی کے معاملے میں حقائق سامنے آ گئے ۔
سیالکوٹ میں 2 روز قبل سڑک سے اٹھا کر خاتون کے اغوا کے بعد زیادتی کا معاملہ جھوٹا نکلا، پولیس کے مطابق خاتون کے شوہرنے5افراد کیخلاف من گھڑت مقدمہ درج کروایا،خاتون اوراس کے شوہر نے شہریوں کو بلیک میل کرنے کیلئے جھوٹا واقعہ بتایا، خاتون نے عدالت میں بھی اپنے بیان میں بتایا کہ اس کیساتھ زیادتی نہیں ہوئی۔
واضح رہے سیالکوٹ کے تھانہ صدر کی حدود میں خاتون کو سڑک سے اٹھا کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا، ایف آئی آر کے مطابق شوہر خاتون کو سڑک کنارے کھڑا کرکے قریبی پیٹرول پمپ گیا چند منٹ بعد واپس آیا تو پانچ ملزمان خاتون کو اغوا کرکے لے گئے۔