ایل ڈی اے کی پھرتیاں،قانونی تحفظات دور کیے بغیر ڈی جی کے نقشے پر دستخط

ایل ڈی اے کی پھرتیاں،قانونی تحفظات دور کیے بغیر ڈی جی کے نقشے پر دستخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : ایل ڈی اے نے قانونی تحفظات دور کئے بغیر ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے لے آئوٹ کو بنیادی نقشہ میں شامل کرلیا، ایل ڈی اے سٹی کے ترمیم شدہ نقشے پر ڈی جی ایل ڈی اے نے دستخط کردئیے۔


 
وزیراعظم کے نیا پاکستان منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے ایل ڈی اے سٹی میں شامل کیا گیا ہے، نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کو لاہور میں زمین کے حصول میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے ، ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان منصوبے میں ہلوکی میں 35 ہزار سے زائد فلیٹس بنائے جائیں گے ۔ ایل ڈی اے سٹی کے مخصوص مقصد کیلئے لی گئی اراضی میں نیا پاکستان شامل کرنے کا سوال کھڑا ہوگیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نیا پاکستان اپارٹمنٹس کو شامل کرنے کیلئے قواعد و ضوابط کا بغور جائزہ ہی نہیں لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ نے نئے قانونی نکات اٹھا دئیے ہیں ۔ ایل ڈی اے سٹی میں کوٹے کے تحت ملازمین کو فلیٹس الاٹ کیسے کریں ؟ نیا قانونی تکتہ کھڑا ہوگیا ۔ ایل ڈی اے سٹی میں نیا پاکستان کیسے شامل کریں ؟ قانونی نکتے پر تحفظات دور نہیں ہوئے ۔ ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے فیصلے پر ترمیم کو کابینہ سے منظور کرانے پر غور شروع کردیا ہے ۔ گورننگ باڈی کے فیصلے کو گورننگ باڈی ہی ترمیم کرسکتی ہے اس پر بھی غور شروع کیا گیا ہے ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer