ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف،مریم کی آ زادی کی چند گھڑیاں باقی

نواز شریف،مریم کی آ زادی کی چند گھڑیاں باقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی پیرول پر رہائی کا وقت ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم کےانتقال پر تینوں افراد کو پیرول پر رہا ئی دی گئی تھی جس کا وقت آج شام 4 بجے پو را ہو جا ئے گا ، وقت پورا ہو نے پر تینوں افراد کو دوبارہ اڈلہ جیل منتقل کیا جا ئے گا،نوا زشریف، مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن(ر) صفدر کو سابق خاتون اؤل بیگم کلثوم نواز  کے انتقال پر 12 گھنٹے کے لئے پیرول پر رہائی دی گئی تھی، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کے ان کے پیرول پر رہائی کے وقت میں 5 روز کی تو سیع کی جا ئے، جس پر عدالت کی جانب سے مزید  4 روز کی مزید تو سیع کر دی تھی ۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں اور 13 جولائی سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں،تینوں افراد کی جانب سے سزا معطلی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر آج فیصلہ آنے کا امکان ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer