سٹی 42 : پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر میں توسیع کردی گئی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سفارتی ذرائع کے مطابق آج شام پاک افغان جنگ بندی کا وقت ختم ہو گیا تھا، تاہم افغان طالبان حکومت کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع کردی گئی۔ پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کل شام 6 بجے تک کیلئے ہوگی۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا۔ اعلیٰ سطح مذاکرات بروز ہفتہ شروع ہونے کی توقع ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے یہ باور کریا گیا ہے کہ اب مزید سرحد پار دہشت گردی برداشت نہیں کی جائےگی۔ پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے ۔ پاکستان کے افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی گروپوں کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں ۔