اسلام آباد اور خبیرپختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ اتنا شدید تھا کہ گھروں اور عمارتوں میں موجود لوگ باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
زلزلہ کے بعد لوگ ایک دوسرے سے خیریت معلوم کرتے رہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 تھی۔ جس سے خبیرپختونخوا کے مختلف اضلاع متاثر ہوئے۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا۔
زلزلے کے شدید جھٹکے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خبیرپختونخوا میں پشاور، بونیر، بٹ خیلہ، سوات, مانسہرہ ، مینگورہ،ہری پور،بالاکوٹ بٹگرام کوہستان تورغر اور چترال میں محسوس کیے گئے۔
اب تک اس زلزلہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلے کے یہ جھٹکے لاہور میں محسوس نہیں کئے گئے۔