سٹی 42: ہندو برادری کا مذہبی تہوار دیوالی ؛سندھ حکومت نے بیس اور اکیس اکتوبر کو دو روز تعطیل کا اعلان کردیا
تعطیل کا اعلان سرکاری ہندو برادری کے ملازمین کیلئے کیا گیا ،تمام تر سرکاری و نیم سرکاری محکموں و اداروں میں پیر اور منگل کے روز چھٹی ہوگی
اسکولز کالجز جامعات بلدیاتی کاونسلز میں بھی ہندو برادری کے ملازمین دو روز چھٹی کریں گے ۔ملازمین دیوالی کا تہوار اپنے پیاروں کے ساتھ منائیں گے جبکہ 19 کو اتوار کو سرکاری ہفتہ وار چھٹی ہے اس طرح ہندو برادری اتوار سے منگل یعنی 19 تا 21 تاریخ تک 3 دن کی چھٹیاں منائے گی ۔
محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے بھی نوٹی فکیشن جاری کردیا
تاحال دیوالی کی چھٹیوں کا اعلان صرف سندھ حکومت نے کیا ہے ۔ ممکن ہے آج یا کل تک دیوالی کی چھٹیوں کا اعلان وفاق اور دیگر صوبوں کی جانب سے بھی ہوجائے اور ملک بھر میں ہندوبرادری اپنا مذہبی تہوار منا سکے