ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر میڈیٹ نتائج کے خلاف طلبا  اور والدین نے بڑا قدم اٹھا لیا

Lahore board
کیپشن: students protest
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:انٹر میڈیٹ نتائج کے خلاف طلبا کا والدین کے ہمراہ لبرٹی چوک پر احتجاج ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ بورڈ کی چیکنگ کا طریقہ کار غلط ہے، میٹرک میں 90 فیصد نمبر لینے والوں کے 38 فیصدنمبر آئے،نتائج کی دوبارہ چیکنگ کی جائے۔

 تفصیلات کے مطابق لبرٹی چوک میں انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو لاہور بورڈ کے رزلٹ کے خلاف طلبا اور انکے والدین نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امتحانی نتائج درست نہیں ہیں ۔ میٹرک میں 90 فیصد لینے والے طلبا کے 38 فیصد نمبر آئے ۔

والدین کا کہنا تھا کہ کورونا پالیسی کا بہانہ بنا کر بچوں کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہے ، کتنے ہی بچوں نے رزلٹ کی وجہ سے خودکشی کر لی ہے۔ طلبا کا کہنا تھا ہمارا مستقبل داؤ پر لگا ہے ۔ یونیورسٹی میں میٹرک اور انٹری ٹیسٹ کی بنا پر داخلہ لیا تھا اور 80 فیصد سے ٹیسٹ پاس کیا تھا، اب اس رزلٹ کے بعد ہمیں یونیورسٹی سے نکالا جا رہا ہے۔