ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نومنتخب وزیر اعظم کی حلف برداری ؛ تقریب کے انتظامات مکمل

نومنتخب وزیر اعظم کی حلف برداری ؛ تقریب کے انتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نومنتخب وزیراعظم سے حلف لینے کے معاملے پر نئی پیش رفت سامنے آگئی ۔صدر کی بجائے سپیکر  چوہدری لطیف اکبر حلف لیں گے ۔ تقریب حلف برداری کل دن ایک بجے ہوگی ۔

آئین و روایات کے مطابق وزیراعظم سے حلف صدر ریاست لیتے ہیں مگر صدر ریاست نے حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرلی۔ اس کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود کی علالت کے باعث مظفرآباد  نہیں آسکتے ۔

سلطان محمود کی عدم موجودگی میں سپیکر چوہدری لطیف اکبر حلف لیں گے۔آئینی تقاضوں کے تحت سپیکر کو حلف لینے کا اختیار حاصل ہے ۔

مظفرآباد میں حلف برداری کی تقریب کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ، آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کل دن ایک بجے ہوگی۔ حلف برداری کے بعد کابینہ کی تشکیل کا عمل شروع ہوگا۔سیاسی حلقوں میں نئی حکومت کے لائحہ عمل پر نظریں مرکوز ہیں ۔