ویب ڈیسک : بنگلہ دیش نے بھارت سے سابق بنگلہ دیشی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور سابق وزیر داخلہ اسد الزماں کمال کی فوری حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈھاکا سے جاری بیان میں بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ان کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد دونوں کو فوری طور پر بنگلہ دیش کے حوالے کیا جائے۔
بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت دو طرفہ معاہدے (مجرموں کی تحویل کے دونوں ممالک میں موجود معاہدے کے مطابق) کے تحت شیخ حسینہ اور سابق وزیر داخلہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرنے کا پابند ہے۔
مزید کہا گیا کہ کسی دوسرے ملک کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم میں سزا یافتہ ان افراد کو پناہ دینا ایک سنگین غیر دوستانہ اقدام اور انصاف کی توہین ہوگا۔