ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پری پیڈ میٹرنگ پراجیکٹ ،صارفین کارڈ کے ذریعے بجلی کی ادائیگی کریں گے

پری پیڈ میٹرنگ پراجیکٹ ،صارفین کارڈ کے ذریعے بجلی کی ادائیگی کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہد سپرا: وفاقی حکومت نے بجلی کے شعبے میں پری پیڈ میٹرنگ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس پراجیکٹ کے تحت صارفین کو کارڈ کے ذریعے بجلی کی ادائیگی کرنی ہوگی، جس میں بیلنس کروا کر بجلی استعمال کی جا سکے گی۔

ذرائع کے مطابق، جب کارڈ بیلنس ختم ہو جائے گا تو بجلی کی سپلائی خودکار طور پر معطل ہو جائے گی, صارفین کو بجلی بحال کرنے کے لیے کارڈ میں دوبارہ بیلنس کرانا ہوگا، اور جیسے ہی کارڈ ری چارج ہوگا، بجلی کی سہولت بحال ہو جائے گی۔

وفاقی حکومت کے مطابق اس پراجیکٹ سے صارفین کو بلوں کی ادائیگی کے جھنجھٹ سے چھٹکارا ملے گا، اور وہ ضرورت کے مطابق کارڈ میں بیلنس کروا کر بجلی استعمال کر سکیں گے۔

مزید براں، وفاق نے تمام کمپنیوں کے سربراہان کو مراسلہ بھجوا کر تجاویز طلب کر لی ہیں، اور کمپنیز رواں ماہ پری پیڈ پراجیکٹ پر اپنی تجاویز پیش کریں گی۔