موسم کی صورتحال، بارش ہو گی یا سموگ رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی فورکاسٹ

Weather update, Lahore Smog, Southern Baluchistan rain,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: آج رات اور کل ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات نے فورکاسٹ جاری کر دی۔ 

    ملک کے  بیشتر علاقوں میں آج جمعہ کی شب اور کل ہفتہ کو دن بھر کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بالائی  اور وسطی علاقوں  میں مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا۔ مغربی بلوچستان میں  چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔
  
ہفتہ کے روزموسم کی   صورتحال

اسلام آباد میں موسم سرد اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں   مو سم خشک  جبکہ بالائی اضلاع میں سرد اور   مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔  
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک  جبکہ  مری، گلیات اورگردونواح  میں سرد اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ 

سندھ  صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہے گا۔  

سموگ کہاں کہاں ہو گی

صبح    کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ،   فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں ہلکی   دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے۔

بلوچستان  اور کشمیر میں ابر آلود موسم

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا ۔ تاہم  کوئٹہ ، زیارت،  چاغی،  نوکنڈی،   دالبندین ،پنجگور ، کیچ، مکران اور تربت میں گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔
 کشمیر  اورگلگت بلتستان میں  مو سم سرد اور  مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا۔