ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کا پاسپورٹ جاری ہونے سے کیوں روکا گیا؟

نواز شریف کا پاسپورٹ جاری ہونے سے کیوں روکا گیا؟
کیپشن: Nawaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ کیوں روکا گیا؟کئی سوالات اٹھ گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی بھی نواز شریف کی بنیادی حق پر آواز اٹھانے لگی۔نواز شریف کے پاسپورٹ معاملے پر وزارت خارجہ اور پاسپورٹ حکام سے انکوائری کا آغاز ۔چیئرمین امور خارجہ کمیٹی سینٹر فاروق ایچ نائیک نے وزارت خارجہ اور پاسپورٹ سے وضاحت طلب کرلی۔

چیئرمین امور خارجہ کمیٹی سینٹر فاروق ایچ نائیک نےکہا کہ کسی صورت بھی نواز شریف کا پاسپورٹ روکا نہیں جانا چاہئے تھا۔نواز شریف کا پاسپورٹ روکنے والوں سے غیر قانونی اقدام پر پوچھا جائے گا۔ملک میں 4 عہدے ایسے ہیں جن کو اہل خانہ کے ساتھ تاحیات سفارتی پاسپورٹ ملتا ہے ۔نواز شریف کو اگر سزا بھی ہوئی تھی تب بھی کوئی قانون انہیں ان کے بنیادی حق سے دور نہیں کرسکتا۔ہر صورت اس معاملے پر ذمہ داروں کا تعین ہونا ضروری ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر