ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن مانے نہ مانے عوام نے عمران خان  کے حق میں فیصلہ دیدیا

اپوزیشن مانے نہ مانے عوام نے عمران خان  کے حق میں فیصلہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42 )معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شکست تسلیم کرنے کیلئے بھی ظرف کی ضرورت ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بدترین شکست کے بعد اپوزیشن مانے نہ مانے وہاں کی عوام نے فیصلہ عمران خان کے حق میں سنادیاہے۔
 انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسترد شدہ راج کماری اور بلاول تاریخی شکست پرماتم کناں ہیں۔کوئی ان کوسمجھائے کہ صرف وہی الیکشن شفاف نہیں ہوتاجس میں آپ جیتیں،اب حوصلہ کرو،ووٹ کو عزت دو اور اب اچھے بچوں کی طرح انتخابات کے نتائج تسلیم کرلو۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عوام نے اپوزیشن کا بیانیہ یکسر مسترد کردیا ہے۔پی ٹی آئی حکومت بہت جلد گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گی۔