ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فردوس عاشق اعوان کا قلندرز کو مشورہ

فردوس عاشق اعوان کا قلندرز کو مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے لاہور قلندرز کو مفت مشورے، باؤلنگ کیسے کروائیں، رنز کیسے روکیں معاون خصوصی نے لاہور قلندرز کو گر بتا دیئے۔

پی ایس ایل فائنل میں وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے لاہور قلندرس کو جیتنے کا گر بتا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے باولرز کو پرفارم کرنا چاہئے، قلندرز کو کیچ بھی نہیں چھوڑنے چاہئیں    اور فلیڈنگ پر توجہ دینا ہو گی۔ کوشش کریں کہ دوڑ کر رنز کو روکیں کھڑے ہوکر یہ نہ دیکھیں کہ بال باونڈری پار کر گئی ہے بلکہ گیندکو اینڈ تک چیز کریں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز دونون میرے بازو ہیں ایک دائیاں اور دوسرا بائیاں، دونوں بازو طاقتور ہوں تو جسم تندرست و توانا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بازوں کے درمیان کانٹے دار پنجہ آزمائی ہونے جارہی ہے، دونوں ہاتھوں کی مضبوطی ضروری ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ دل کی دھڑکن لاہور قلندرز کے ساتھ ہے اور دماغ کے تار کراچی کنگز سے ملتےہیں۔