ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب نے طلبا کو خوشخبری سنادی

گورنر پنجاب نے طلبا کو خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) کورو ناوباء کی سنگین صورت حال کے پیش نظر ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ طلبا کو پریشانی کا سامنا رہا، گورنر پنجاب نے میڈیکل کےطلبا کی مشکلات کا ازالہ کرتے خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کے لئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا اہم اقدام سامنے آیا، گورنر پنجاب نے کورونا وبا کی وجہ سے پریشان میڈیکل طلبا کی مشکلات کے حل کے لئے طلبا ء کو  آئندہ سپلیمنٹری امتحانات میں شامل ہونے کا اضافی موقع دینے کی منظوری دے دی۔

گورنر پنجاب کی جانب سے میڈیکل یونیورسٹیز کے سربراہوں کو ہدایت جاری کر دی گئی  ہیں۔ میڈیکل سٹوڈنٹس نے مشکل حالات میں تعلیم جاری رکھی ہے، ان کا ساتھ دیں گے۔ان کا کہناتھا کہ  کورونا سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم کا پورا احساس ہے، ایسے حالات میں ان کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سےگورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملاقات کی، صدرعارف علوی کا کہنا ہے کہ ملک کوعدم استحکام کا شکارکر نے والوں کو ناکام بنایا جائے گا، گورنر پنجاب نےکہا کہ انتشار اورفساد کے اپوزیشن کے بیانیہ کوعوام نےگلگت میں مسترد کر دیا ہے۔گورنرہاؤس میں ہو نےوالی ملاقات میں سیاسی وحکومتی اور دیگر امور پربات چیت کی گئی،صدر مملکت نے بلوچستان،فاٹا اورگلگت کے طلباء کیلئےگورنرکےسکالر شپ پروگرام کوسراہا،، گورنر پنجاب نے گلگت میں تحریک انصاف کی کامیابی کی مبارکباد دی.

صدرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی اور خوشحالی حکومت کی اولین تر جیح ہے،ملک دشمنوں کیخلاف پورے ملک میں اتحاد یکجہتی کی ضرورت ہے، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 22کروڑ پاکستانی حکومتی بیانیہ کیساتھ کھڑے ہیں،مخالفین کو گلگت کےانتخابی نتائج کوتسلیم کر نا چاہیے،انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز میں اصلاحات کے لئےبھر پور اقدامات کر رہےہیں،بلوچستان،فاٹا اور گلگت کے طلباء کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer