(24نیوز) آزربائیجان میں بوٹو مارشل آرٹ کک باکسنگ کے مقابلوں میں پاکستانی کِک باکسر نے آزربائیجان کی باکسر کو شکست سے دو چار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آذر بائجان میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں کراچی کی پاکستان کسٹمز عروج ناز نے آذربائجان کی باکسر علیوا زینب کو پہلے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کر دیا ۔اس ایونٹ میں پاکستان کے دو دوسرے کک باکسر بھی وکٹری سٹینڈ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔آغا کلیم بھارت کے کھلاڑی کو شکست سے دوچار کیا۔
عروج ناز اور آغاکلیم کو بہترین کارکردگی پر میڈلز سے نوازا گیا ۔عروج ناز پاکستان کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کھیل رہی ہے ۔عروج ناز نے اپنی اس کامیابی پر کہا کہ پاکستان کیلئے کھلینا فخر کی بات ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں نےمستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
پاکستان باکسنگ میں حنان،نثار اور صابر نے بھی اچھا کھیل پیش کیا۔ آغا کلیم نے کہا، بھارت کو جنگ کی طرح باکسنگ میں بھی شکست دینے پر خوشی ہے۔