ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  فاسٹ بولر محمد عباس نے پروفیشنل کیرئیر میں ایک ہزار وکٹیں حاصل کرلیں

  فاسٹ بولر محمد عباس نے پروفیشنل کیرئیر میں ایک ہزار وکٹیں حاصل کرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مابین کھیلے جانیوالے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی    فاسٹ بولر، محمد عباس ، پروفیشنل کرکٹ، ایک ہزار وکٹوں ، تاریخی سنگ میل، عبور  پروفیشنل کرکٹ میں ایک ہزار وکٹوں کا تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔  انہوں نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلہٹ ٹیسٹ  میچ کے پہلے دن محمد عباس نے اپنے پروفیشنل کیریئر کی ہزارویں وکٹ مکمل کی۔ اس اہم کامیابی کے ساتھ انہوں نے ایک اور منفرد اعزاز بھی حاصل کیا، کیونکہ یہ ان کی بیرونِ ملک حاصل کی گئی 100 ویں وکٹ بھی ثابت ہوئی۔ محمد عباس کی شاندار کارکردگی مختلف فارمیٹس میں مسلسل برقرار رہی ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 884 ہو چکی ہے جبکہ لسٹ اے کرکٹ میں انہوں نے 84 اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 32 شکار کر رکھے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد عباس نے ڈھاکا ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں جس کے بعد انہوں نے بہترین ٹیسٹ بولنگ اوسط کے اعتبار سے پاکستانی لیجنڈز وسیم اکرم اور وقار یونس  کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔