ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کا مسافروں کیلئے نیا سفری پیکیج متعارف

پی آئی اے کا مسافروں کیلئے نیا سفری پیکیج متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے اپنے مسافروں کیلئے ایک اور نیا منصوبہ متعارف کرا دیا، جس کے تحت مسافروں کو اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق ٹکٹ منتخب کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

پی آئی اے کی جانب سے پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات اور باکو جانے والی پروازوں پر اس نئی سہولت کا آغاز کیا گیا ہے نئے منصوبے کے تحت مسافروں کو ٹکٹ کے حصول کیلئے تین آپشنز دیئے گئے ہیں، جن میں لائٹ، سمارٹ اور فریڈم پیکیجز شامل ہیں۔

ایئرلائن حکام کے مطابق متعارف کرائے گئے پیکیجز میں مسافروں کو ٹکٹ کی مفت تبدیلی، ریفنڈنگ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور لائلٹی پوائنٹس جیسی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔