ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات

وزیراعلیٰ مریم نواز کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برادر ملک آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان باہمی تعاون، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے دونوں برادر ممالک کے مضبوط اور تاریخی تعلقات کو سراہتے ہوئے اقتصادی، تجارتی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر زور دیا اور دونوں رہنماؤں نے پنجاب اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزراء بلال یاسین، عظمیٰ بخاری، ملک فیصل کھوکھر، علی ڈار جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔