ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں 19 سے 22 مئی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

 شہر میں 19 سے 22 مئی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 19 سے 22 مئی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سورج کی تپش کے باعث گرمی کی شدت برقرار ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مزید یہ کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ تین کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے باعث شہر میں حبس کی کیفیت بھی برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا امکان نہیں، تاہم آنے والے دنوں میں موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔