ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ؛ سرکاری ملازمین نے مطالبات سامنے رکھ دیے

مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ؛ سرکاری ملازمین نے مطالبات سامنے رکھ دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات سامنے رکھتے ہوئے مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے دن پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا ۔ 

 آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے جاری علامیے کے مطابق بجٹ سے ایک روز قبل اور بجٹ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا، بجٹ ڈے دھرنا میں مُلک بھر سے وفاقی ملازمین شرکت کریں گے۔ 

جاری کردہ علامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کیا جائے، مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار مقرر کی جائے، وفاقی سرکاری ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے، صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اپگریڈیشن بمعہ مراعات کی جائے، لِیو انکیشمنٹ اور وفاقی ملازمین کی پینشن اصلاحات واپس لی جائیں ، پنشن اصلاحات کو فی الفور واپس لیا جائے ۔