ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے خبر آگئی

موسم کے حوالے سے خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ 

اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اور وسطی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم شام/رات میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، کرم خیبر ،وزیرستان اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع دن کے اوقات میں شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہنے کا امکان ہے، تاہم شام/رات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، منڈی بہاوالدین، گجرات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے کی کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اسکے علاوہ بعدا ز دوپہرصوبے کے وسطی/جنوبی اضلاع میں تیز/ گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، اس دوران تیز ہوائیں چلنے کی توقع کی گئی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعدا ز دوپہر تیز/ گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔