ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہِیٹ ویو؛ سکولوں میں چھٹی ساڑھے گیارہ بجے ہو گی

ہِیٹ ویو؛ سکولوں میں چھٹی ساڑھے گیارہ بجے ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کہ صوبے بھر کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں یکم جون سے چھٹیاں شروع ہوں گی اور 14 اگست تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 15 اگست سے اسکولز میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گا۔

دوسری جانب گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر 31 مئی تک سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں۔سکول صبح سات بجے لگے گے اور چھٹی ساڑھے گیارہ بجے ہوا کرے گی۔جمعہ کے روز سکولوں کو ساڑھے دس بجے چھٹی ہوگی۔ان دنوں میں گرمی سے بچانے کیلئے بچوں کو کھلی جگہ یا پلے گراوند میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔تمام ایجوکیشن اتھارٹیز نئےاوقات کار پر ہر صورت عملدرآمد کروائیں گی۔احکامات نہ ماننے والے سکولز کیخلاف کاروائی کیجائے گی.