ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری کے مانگا جنگل میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی

مری کے مانگا جنگل میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حیدر علی)مری کے مانگا جنگل میں دوبارہ آگ لگ گئی جس سے بڑا رقبہ لپیٹ میں آگیا۔

  ایکسپریس وے سے ملحقہ مانگاجنگل میں لگی آگ کے شعلے میلوں دور سے دکھائی دے رہے ہیں۔

 مانگاجنگل میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم  جنگل میں لگنے والی آگ پر مکمل قابو نہ پایا جا سکا،آبادی کیطرف جانے والی آگ بجا دی گئی۔

15 گھنٹوں سے محکمہ جنگلات، ریسکیو 1122 اور مقامی لوگ آگ  بجھانے میں مصروف ہیں،مقامی آبادی کے مطابق جنگل کا وسیع حصہ جل گیا،آگ کا دھواں میلوں دور سے بلند ہوتا نظر آ رہا ہے،آگ پہاڑ کے دونوں اطراف لگی ہوئی ہے،چرند پرند اور جنگلی حیات خطرے میں ہے۔