ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وکلا کی ہڑتال ناکام، ہڑتال کے روز 15882 مقدمات کے فیصلے ہوئے

Lahore High Court, Lawyers strike failed, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:  پنجاب کے وکلاء نے ہڑتال کی کال مسترد کرکے ملکی تاریخ میں سنہرے باب کا اضافہ کیا۔لاہورہائی کورٹ نے اچھی کارکردگی دکھانے پر جوڈیشل افسران میں جلد ہی تعریفی اسناد تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔  لاہور ہائی کورٹ میں 662مقدمات جبکہ ضلعی عدلیہ میں 15 ہزار کے قریب  مقدمات کے فیصلے ہوئے۔  


لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق  16 مئی2024  کو لاہور ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ اور تمام علاقائی بنچز ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی سمیت ماتحت عدالتوں میں عدالتی کارروائی معمول کے مطابق جاری رہی۔ لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ اور علاقائی بنچز پر کسی بھی کیس کو وکلاء کی ہڑتال کے باعث موخر نہ کیا گیا۔  تقریباََ تمام کیسز میں فریقین کے وکلاء عدالتوں میں پیش ہوئے اور ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے ریکارڈ کے مطابق  لاہور پرنسپل سیٹ پر362مقدمات کے فیصلے ہوئے۔ جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے علاقائی بنچز ملتان میں 187، بہاولپورمیں 94 اور راولپنڈی بنچ پر19 مقدمات کے فیصلے کئے گئے۔ اس طرح آج لاہور ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ اور علاقائی بنچز پر کل 662 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔ اسی طرح صوبہ پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں 11 ہزار772 نئے مقدمات دائر ہوئے اور14 ہزار863 مقدمات کے فیصلے کئے گئے۔  جبکہ2 ہزار 349 متفرق درخواستیں نمٹائی گئیں،  4 ہزار932 مقدمات میں شہادتیں ریکارڈ کی گئیں اور3 ہزار502مقدمات میں دیگر ضابطہ جات کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق یہ بات بڑی خوش آئند ہے کہ  صوبہ پنجاب کی کسی بھی ہائی کورٹ بار بشمول ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنزلاہور، راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور کی جانب سے ہڑتال کی کال نہیں دی گئی۔  صوبہ پنجاب میں ضلعی و تحصیل بار ایسو سی ایشنز کی بہت بڑی اکثریت نے بھیجمعرت کے روز ہڑتال کی کال نہ دی۔محض اِ کا دُکا تحصیل و ضلعی بار ایسوسی ایشنز کی طرف سے وکلاء کو ہڑتال کی کال دی گئی، تاہم وکلاء نے کسی بھی ہڑتال کی کال پر توجہ نہ دی اور عدالتوں میں مقدمات کے لئے پیش ہو کر اِن اِکا دُکا ہڑتال کی کالز کو بری طرح ناکام بنایا۔ 
،پنجاب کے وکلاء، جنہوں نے اس سے قبل بھی آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، آج انہوں نے ہڑتال کلچر کے خاتمے کیلئے عملی مظاہرہ کرکے ملک کی تاریخ میں ایک سنہرے باب کا اضافہ کیا ہے۔

 لاہور ہائی کورٹ اس بات کے عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ عدلیہ اور وکلاء کو آپس میں لڑوانے اور اِن دونوں اداروں کو کمزور کرنے کی ہر سازش کا وکلاء کے تعاون سے ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

عدالتِ عالیہ لاہور پنجاب بھر کی بار ایسوسی ایشنز کے ان تمام عہدے داران کی شکر گزار ہے جنہوں نے عوامی مفاد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آج ہڑتال کی کال نہ دی اور عملی طور پر عدلیہ اور بار کو کمزور کرنے کی سازش کو بھرپور طریقے سے ناکام بنایا۔

ہائی کورٹ کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ضلعی عدلیہ کے ججز کی کارکردگی کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے  جنہوں نے بھرپورمحنت و جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔

 لاہور ہائی کورٹ جلد ہی فرائض کی سرانجام دہی میں اچھی کارکردگی دکھانے والے جج صاحبان میں تعریفی اسناد کی تقسیم کا عمل شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔