انسٹاگرام میں نیا دلچسپ فیچر متعارف

انسٹاگرام میں نیا دلچسپ فیچر متعارف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میٹا کی جانب سے گزشتہ دنوں واٹس ایپ میں چند نئے فیچرز متعارف کرائے گئے تھے اور اب انسٹاگرام میں ایک دلچسپ اضافہ کیا گیا ہے۔

درحقیقت انسٹاگرام میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو واٹس ایپ میں کافی عرصے سے دستیاب ہے۔اب انسٹاگرام پر صارفین پوسٹ کے کمنٹس میں Gif تصاویر استعمال کر سکتے ہیں۔ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری نے اس نئے فیچر کا اعلان کیا۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام چینل پر مارک زکربرگ سے چیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم کمنٹس میں GIF تصاویر کے ذریعے ردعمل ظاہر کرنے کے فیچر کو متعارف کرا رہے ہیں۔اس سے قبل کمنٹس میں ایموجیز کو استعمال کرنا ممکن تھا مگر اب اسے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

اس فیچر کو کیسے استعمال کریں؟
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پہلے تو انسٹاگرام ایپ کو اپ ڈیٹ کریں۔اس کے بعد کسی پوسٹ کے کمنٹ باکس پر جائیں گے تو آپ کے سامنے نیا یوزر انٹرفیس ہوگا جس میں Gif کا آپشن نظر آئے گا۔اس آپشن پر کلک کرنے پر کچھ متحرک تصاویر نظر آئیں گی جبکہ سرچ بار سے مزید تصاویر تلاش کرنا ممکن ہے۔یہ فیچر استعمال کرنا بہت آسان ہے اور اس سے انسٹاگرام پوسٹس پر جواب دینے کا عمل زیادہ پرلطف ہو جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer