پی آئی اے ملازمین کا رعایتی ٹکٹوں کا کوٹہ معطل

پی آئی اے ملازمین کا رعایتی ٹکٹوں کا کوٹہ معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید ) کورونا وائرس کے ایس او پیز کے پیش نظر جہاز میں کم سیٹوں اور ٹکٹوں کے کرائے کا معاملہ، پی آئی اے نے اپنے ملازمین کا رعایتی ٹکٹوں کا کوٹہ معطل کر دیا گیا، پی آئی اے شعبہ ٹکٹنگ اینڈ سیلز نے مراسلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس کے ایس او پیز کے پیش نظر جہاز میں کم سیٹوں اور ٹکٹوں کے کرائے کا معاملہ پر قومی ائیر لائن پی آئی اے نے اپنے ملازمین کا رعایتی ٹکٹوں کا کوٹہ معطل کر دیا جس کاپی آئی اے شعبہ ٹکٹنگ اینڈ سیلز نے مراسلہ جاری کردیا، مراسلہ کے مطابق پروازیں حکومت پاکستان کی جانب سے ملنے والی خصوصی اجازت پر آپریٹ کی جا رہی ے ہیں۔نوٹی فکیشن کے تحت پی آئی اے ملازمین کو خصوصی پروازوں پر رعایتی ٹکٹ نہیں دی جائے گی ۔ پی آئی اے نوٹی فکیشن کے تحت اچھی سیلز پر ٹریول ایجنٹوں کو اعزازی ٹکٹ بھی معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ عالمگیر وبا کا  قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ملازمین بھی شکار ہونے لگے  ہیں,  پی آئی اے مشکل وقت میں اپنے ہم وطنوں کو بیرون ممالک سے واپس لانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے فضائی سروس اکثر ممالک نے معطل کر رکھی ہے اسکے باوجود پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستانیوں کو واپس لایا جا رہا ہے.

دوسری جانب  پی آئی اے نے اندرون ملک فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے مطابق   ہفتے کے روز پی آئی اے کی پہلی باقاعدہ پرواز لاہور اور کراچی کے مابین چلائی جائے گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہفتے کے روز پی آئی اے کی پہلی باقاعدہ پرواز سہہ پہر ایک بجے کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوئی۔لاہور سے کراچی واپسی کی پرواز گزشتہ روز  ہی شام چار بجے روانہ ہو ئی۔

ترجمان نے بتایا کہ مزید پروازوں کا شیڈول ترتیب دیا جارہا ہے،اندرون ملک پروازوں کیلئے بکنگ شروع کردی گئی ہے۔دوسری جانب حکومت نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن پرپابندی برقراررکھنےکا فیصلہ کیا ہے، انٹرنیشنل پروازیں 31مئی رات 11بجکر59منٹ تک بند رہیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer