مسلم لیگ نون خلائی مخلوق کو شکست دے گی: رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ نون خلائی مخلوق کو شکست دے گی: رانا ثناءاللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا موجودہ معیاد کا آج آخری اجلاس ہو گا، پاکستان میں جمہوریت فنکشنل ہو رہی ہے، مسلم لیگ نون  اپنے قائد کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔۔پرائیوٹ سکولز مالکان نے پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اُڑا دیئے

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا تھاکہ اس بار خلائی مخلوق کو نون لیگ نواز شریف کی مدد سے شکست فاش ہوگی، خلائی مخلوق کی شکست کے بعد کسی غیر جمہوری قوت کا کردار نہیں رہے گا۔بھارتی میڈیا نے اپنے مفاد کیلئے نواز شریف کے انٹرویو کو اُچھالا ہے۔

خبر پڑھیں۔۔مشکلات میں گھرے نواز شریف کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خوشخبری مل گئی

صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھاکہ الیکشن وقت پر ہوں گے جبکہ اپوزیشن نے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے نام دے دیئے ہیں۔ سندھ میں ہر کسی کو کلین چٹ مل رہی ہے جبکہ یہاں کارروائی ہو رہی ہے، عمران خان کی پیرنی کے حوالے سے کہتے ہیں کہ پیرنی کا اپنا خاندان منہ چھپاتا پھر رہاہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ موسم نے کروٹ بدل لی، محکمہ موسمیات نے روزے داروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کو (ق) لیگ بنایا جا رہا ہے،پارٹی ٹکٹوں کے فیصلے رمضان میں ہوں گے، پارٹی میں لوٹوں کو واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا لیکن اختلاف رائے بھی ہے۔

خبر پڑھیں۔۔سحری و افطاری میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی پاور ڈویژن کیلئے بڑا چیلنج بن گئی
 انکا  مزید کہنا تھا کہ پاک فوج سمیت تمام افسران کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔