سحری و افطاری میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی پاور ڈویژن کیلئے بڑا چیلنج بن گئی

سحری و افطاری میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی پاور ڈویژن کیلئے بڑا چیلنج بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)  حکومت کا رمضان المبارک میں سحری اورافطاری کے اوقات میں صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا اعلان  پاور ڈویژن کے لئے بڑا چیلنج بن گیا،  شامت افسروں کی آگئی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔موسم نے کروٹ بدل لی، محکمہ موسمیات نے روزے داروں کو خوشخبری سنا دی

وزارت پاور ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹریز سے لے کر سیکشن آفیسرز تک مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم میں ڈیوٹیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔سیکرٹری پانی و بجلی یوسف نسیم کھوکھر کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کےمطابق افسران کو سحری و افطاری کے اوقات میں تیس منٹ قبل کنٹرول روم حاضری دینا ہوگی، پاور ڈویژن کے کنٹرول روم میں بیٹھ کرڈسٹری بیوشن کمپنیز کی لوڈمینجمنٹ کی مانیٹرنگ ہوگی۔

خبر پڑھیں۔۔مشکلات میں گھرے نواز شریف کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خوشخبری مل گئی

نوٹیفکیشن کےمطابق کنٹرول روم میں مینجنگ ڈائریکٹر پیپکو مصدق احمد خان ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے، اسی طرح جوائنٹ سیکرٹریز سجاد حیدر، ظفر عباس اور زرغام اسحاق خان بھی کنٹرول روم میں ڈیوٹی دیں گے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔سابق صدر آصف علی زرداری آج لاہور آئیں گے

دوسری جانب ڈپٹی سیکرٹریز ظفر یاب، قیصر شاہ اور عدنان رشید بھی ڈیوٹی دیں گے، تمام تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان بھی مانیٹرنگ روم میں ڈیوٹی دیں گے، ویڈیو لنک کی مدد سے لوڈ مینجمنٹ کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔