ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان طالبان رجیم کا ہسپتال کو نشانہ بنانے کا پراپیگنڈا؛یہ دعویٰ انکی طرف سے آرہا ھے جو مسجدوں پہ حملے کرواتے ہیں؛ خواجہ آصف

افغان طالبان رجیم کا ہسپتال کو نشانہ بنانے کا پراپیگنڈا؛یہ دعویٰ انکی طرف سے آرہا ھے جو مسجدوں پہ حملے کرواتے ہیں؛ خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: افغان طالبان رجیم کے ہسپتال کو نشانہ بنانے کے پراپیگنڈے پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان دےدیا 

 خواجہ آصف نے کہا یہ دعویٰ انکی طرف سے آرہا ھے جو مسجدوں پہ حملے کرواتے ھیں۔سر بسجود نمازیوں کو شہید کرتے ھیں۔ نہتے شہریوں اور مارکیٹوں سکولوں کو نشانہ بناتے ھیں۔طالبان معصوم بچوں کو خون سے نہلاتے ھیں۔ منشیات کی سمگلنگ ان کا ذریعہ آمدن ہے۔

 محسن کش لوگ اس ریاست پہ حملہ آور ھیں جس نے  پچاس سال سے انکو پناہ گاہ میسر کی ھے۔افغان طالبان جو کمٹمنٹ کرتے ھیں اسکو آنر نہیں کرتے اربوں روپے  کمٹمنٹ پوری کرنے کے لئے تاوان مانگتے ھیں۔ پاکستان کی مٹی نے نہ صرف انہیں پناہ دی بلکہ انکے لئے ایک سپر پاور سے ٹکرا گئے۔پاکستان نے تین نسلوں کی مہمان نوازی کی۔ 

ھم نے اپنی 78سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن انکی مہمان نوازی سب سے فاش غلطی ھے اللہ ھمیں معاف کرے آمین۔