ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الفطر اور یوم پاکستان کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان

 عید الفطر اور یوم پاکستان کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد :حکومت پاکستان نے عید الفطر اور یوم پاکستان کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق عید الفطر کے سلسلے میں 20 اور 21 مارچ کو ملک بھر میں عوامی تعطیل ہوگی تاکہ لوگ مذہبی رسومات اور عید کی تقریبات میں بھرپور طور پر حصہ لے سکیں۔

اسی طرح، حکومت نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر بھی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ  یوم پاکستان ہر سال 23 مارچ کو منایا جاتا ہے تاکہ پاکستان کی آزادی اور ملک کی سالمیت کے لیے کی جانے والی قربانیوں کو یاد کیا جا سکے۔

بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے حوالے سے بھی 23 مارچ کو تعطیل رہے گی۔ اس دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان اور تجارتی بینک اپنے تمام شعبہ جات بند رکھیں گے۔

 عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے مالی معاملات میں اس تعطیل کو مدنظر رکھتے ہوئے قبل از وقت انتظامات کر لیں۔