ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کا خوشحال کاشتکار پروگرام: زرعی پیداوار اور سہولتوں میں اضافہ

کاشتکاروں کی سہولیت کیلئے چار بڑے شہروں میں ماڈل ایگری کلچر مالز قائم جبکہ مزید دس مالز زیر تعمیر

مریم نواز کا خوشحال کاشتکار پروگرام: زرعی پیداوار اور سہولتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے " خوشحال کاشتکار" وژن کے تحت صوبے میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایگری کلچر انٹرن پروگرام کے ذریعے تقریباً دو ہزار ایگری گریجویٹ انٹرنز کھیتوں میں جا کر کاشتکاروں کی رہنمائی اور معاونت کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں گندم کی پیداوار میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ انٹرنز کو پہلی مرتبہ عملی طور پر کھیت اور کھلیان میں کام کرنے کا موقع ملا، جبکہ ان میں سے اکثر کو نجی شعبے میں ملازمتیں بھی حاصل ہو چکی ہیں۔

مزید برآں، کاشتکاروں کو ایک ہی جگہ پر تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے چار بڑے شہروں میں ماڈل ایگری کلچر مالز قائم کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید دس مالز زیر تعمیر ہیں۔

 زرعی ترقی کے لیے لیز لینڈ لیولنگ اور بلڈوزر جیسی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ زمین کی بہتری اور آبپاشی کے نظام کو مؤثر بنایا جا سکے۔ اسی سلسلے میں پختہ کھالوں کی تعمیر پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، جس سے پانی کے ضیاع میں کمی اور اس کے بہتر استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اور یوں کاشتکاروں کو زیادہ سہولت اور پیداوار میں اضافہ ممکن ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 3 کا افتتاح  ہوا تھا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قرعہ اندازی کا آغاز کیا۔

25 سال میں 20 ہزار ٹریکٹر اوردو سال میں پنجاب کے کا شتکاروں کے لئے 31ہزار ٹریکٹر کا ریکارڈبن گیا،وزیراعلی مریم نواز شریف نے قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباددی اور قرعہ اندازی میں نام آنے والے خوش نصیب کاشتکاروں کو فون کیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے بہاولپور کے حمزہ لیاقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی سی ایم مریم نواز بول رہی ہوں، قرعہ اندازی میں آپ کا ٹریکٹر نکل آیا مبارک ہو۔

 وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ گرین ٹریکٹر سکیم آنے سے زرعی لینڈ سکیپ بدل رہا ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوزکی۔