ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیوبا میں زلزلے کے زور دار جھٹکے، شہری خوفزدہ

کیوبا میں زلزلے کے زور دار جھٹکے، شہری خوفزدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کیوبا میں زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

 امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 11.6 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، جس کے باعث زلزلے کے جھٹکے وسیع پیمانے پر محسوس کیے گئے۔ مقامی شہریوں نے بتایا کہ جھٹکے اچانک آئے اور کئی افراد خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

اگرچہ زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف پیدا کر دیا، تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں داخل ہونے سے پہلے دیواروں اور چھتوں کی حفاظت کا جائزہ لیں اور غیر ضروری طور پر عمارتوں میں داخل نہ ہوں۔

زلزلے کے بعد کیوبا کے مختلف علاقوں میں ریسکیو اور ہنگامی انتظامات کو چوکنا رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے یا ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔