سٹی 42: آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی07، استور، زیارت منفی01، کالام اور پاراچنار میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
منگل کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔صوبہ خٰیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات/ٖ صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔ تاہم بعداز دوپہر پنجگور، تربت ، خاران، لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔