سٹی 42 : دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل 55 سالہ نصیر سومرو طبیعت خراب ہونے کے باعث انتقال کر گئے ۔
بھائی ریاض سومرو نے نصیر سومرو کے انتقال کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ 55 سالہ بھائی کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے، انہیں سانس لینے میں تکلیف اور ان کے جسم میں آکسیجن کی کمی ہوگئی ، کئی ماہ سے نصیر سومرو کا گھر میں علاج جاری تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اُن کی نماز جنازہ شکارپور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا، انہیں دراز قد کی وجہ سے انہیں قومی ایئر لائن نے ملازمت بھی دے رکھی تھی۔