ویب ڈیسک : ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے حکم کے بعد رواں ماہ جعلی، فینسی، غیرقانونی، غیرنمونہ نمبرپلیٹس لگانےپر 52 ہزارسے زائد چالان کیے گئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ نمبرپلیٹس میں چھیڑچھاڑیارد و بدل کرنےمیں موٹر سائیکل سوارسرفہرست رہے، 35ہزارسےزائدموٹرسائیکل سواروں کےخلاف کارروائی کی گئی، جبکہ 4ہزار300سےزائدکاروں کوغیرنمونہ غیرقانونی وفینسی نمبرپلیٹس لگانےپربھاری جرمانے کیے گئے۔ اس کے علاوہ 1178سےزائدموٹرسائیکل وگاڑیوں کیخلاف جعلی نمبرپلیٹس لگانےپرقانونی کارروائی کی گئی، جبکہ 8ہزار300 سے زائد کمرشل گاڑیوں کوغیرنمونہ وفینسی نمبر پلیٹس لگانےپربھاری جرمانے کیے گئے ۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی جانب سے غیرقانونی نمبرپلیٹس کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کاحکم دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کا کہنا ہے کہ صوبےمیں کمرشل ،نان کمرشل ہرقسم کی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں نمبرپلیٹ گاڑی کی پہچان ہےگاڑی کی پہچان کو چھپانا قانونا ًجرم ہے ۔