ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالفطر پر اضافی کرایہ لینے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی:شرجیل میمن 

عیدالفطر پر اضافی کرایہ لینے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی:شرجیل میمن 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: سندھ کے سینئر  وزیر شرجیل میمن  نے عیدالفطرپر اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

 ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ عید پر عوام کو اضافی مالی بوجھ سے بچانے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں،کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 سینئر وزیر نے ڈی آئی جی ٹریفک اورکمشنرزکوکرایہ بڑھانے والوں کے خلاف فوری ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف جرمانے اور قانونی کارروائی ہوگی۔

 شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ مالکان کو متعین کردہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا حتیٰ کہ کوئی ٹرانسپورٹر زائد کرایہ لے تو عوام فوری طور پر شکایت درج کرائیں۔