ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے: محسن نقوی

خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے تین تھانوں پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر کے پی پولیس کی بہادری کو سراہا۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں نے جرات مندی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردوں کی سرکوبی کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور ہمیشہ دلیری سے دشمن کا سامنا کرتی آئی ہے۔ انہوں نے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔