ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سورج کرنیں بکھیرنے لگا،بارش سے متعلق پیشگوئی

لاہور میں سورج کرنیں بکھیرنے لگا،بارش سے متعلق پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رمشا اسماعیل،افشاں رضوان) لاہورمیں سورج کی شفاف کرنیں ہر طرف پھیل گئی ہیں اور شہر کا موسم آج خشک رہنے کا امکان ہے تاہم  محکمہ موسمیات نے کل لاہور میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

  محکمہ موسمیات کی جانب سے کل بارش کے 10 فیصد امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔،لاہور کاموجود درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ محسوس 23 کیا جا رہا ہے۔

 فضائی آلودگی میں آج بھی لاہور پہلے نمبر پر ہے ، لاہور کا اے کیو ائی 207 ریکارڈکیاگیاہے۔

  ملکی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے،محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

 بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے اوربلوچستان کے اکثر اضلاع میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

 دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

 کراچی میں شمال مغرب سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔

 شہرقائد کا فضائی معیار مضر صحت ہے اورپاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر موجود ہے،شہر کاموسم گرم اور خشک جبکہ پارہ 22 سے 35 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

 اے کیو آئی کے مطابق ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 138 پرٹیکولیٹ میٹرزریکارڈکی گئی ہے۔