نامعلوم شخص نے معروف اداکار کو کلہاڑی کے وار سے زخمی کر دیا

 نامعلوم شخص نے معروف اداکار کو کلہاڑی کے وار سے زخمی کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 2008 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم جودھا اکبر میں ریتھیک روشن کے ہمراہ اداکاری کرنے والے اداکار امن دھالیوال کو امریکا میں نامعلوم شخص نے کلہاڑی کے وار سے حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-03-17/321505_213834_updates.jpg

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امن  دھالیوال پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ  کیلیفورنیا میں جم میں ورزش کررہے تھے۔سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا گیا کہ اداکار جم میں موجود ہیں وہیں نیلے رنگ کی ہوڈی میں ایک شخص نے پانی مانگتے ہوئے امن دھالیوال پر بظاہر چھوٹی کلہاڑی سے حملہ کیا۔حملے کےصورت میں اداکار زخمی ہوگئے تاہم جیسے ہی ملزم کا دھیان بھٹکا امن نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کلہاڑی چھین کر اس شخص کو نیچے گرادیا جس کے بعد وہاں موجود دیگر افراد نے ملزم کو زمین پر لٹا کر پکڑ لیا۔

Ansa Awais

Content Writer