پنجاب میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار

پنجاب میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

لاہور، بہاولنگر، بھکر، پاکپتن، پتوکی اور راجن پور سمیت کئی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی۔تلہ گنگ اور بھکر میں ژالہ باری سے گندم، چنے، سبزیوں سمیت کئی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تلہ گنگ میں شدید ژالہ باری سے متعدد کچے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے 22  مارچ تک بارش کے امکانات ظاہر کردیے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ  مارچ کے آخری دنوں میں ملک بھر میں بارش ہونے جب کہ رمضان کا دوسرا اور تیسرا عشرہ نسبتاً گرم رہنے کا امکان ہے۔بتایا جارہا ہے کہ شہر قائد میں کل سے اگلے 4 روز تک بارش کے امکانات ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer