اولاد کی خواہشمندبیوی کیساتھ خاوند کا دھوکہ

اولاد کی خواہشمندبیوی کیساتھ خاوند کا دھوکہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جما الدین جمالی)بچے کی خواہش کی وجہ سے دوسری شادی کی خاوند نے دھوکہ سے اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم کر دیا، خاتون انصاف کے لئےسول کورٹ پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بچے کی خواہش کے لئے دوسری شادی کرنےکامعاملہ سامنے آیا، خاوند نےدھوکےسےاولادپیداکرنےکی صلاحیت سےمحروم کردیا، خاتون انصاف کے لئے خاوند کے خلاف سول کورٹ پہنچ گئی، عدالت میں خاتون نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ محمد اقبال سے2015میں میری شادی ہوئی ،پہلی بیوی کی اولاد کےدباؤ میں خاوند نےمجھےبیوی تسلیم نہ کیا۔
خاوند نےآپریشن کرکےمجھےماں بننے کی صلاحیت سےمحروم کردیا،شوہر کے پہلی بیوی سے4بچے ہیں،میرا پہلا خاوند فوت ہو گیا تھا میرے بچے نہیں تھے،بچوں کی خواہش میں میں نے دوسری شادی کی تھی، خاوند نےمجھے بتایا میرےاندررسولی ہے،اقبال 2سال میرے ساتھ اچھی طرح رہا پھر بدل گیا،شادی کےایک سال بعد خاوند نےدھوکے سےمیراآپریشن کرادیا۔

روبی اقبال کا مزید کہناتھا کہنا تھا کہ اب اقبال مجھے بیوی تسلیم نہیں کر رہا، خاوند نےعدالت میں تکذیب نکاح کا کیس دائر کر دیا ، خاوند نادرا کا شناختی کارڈ اور نکاح نامہ جعلی قراردے رہا ہے،سول جج عبد المعنم نےکیس کی سماعت کی،عدالت نے نکاح کےگواہان کوطلب کرلیا۔

واضح رہے کہ معاشرے میں کئی ایسی شادی شدہ خواتین ہیں جو اولاد جیسی نعمت سے محروم ہیں، اولاد، اللّٰہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے افضل ترین نعمت ہے، جوصرف درازیِ نسل کی موجب نہیں ٹھہرتی، بلکہ والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک، خوابوں کی تعبیر اور گھر کی رونق بھی ہوتی ہے۔اس بیش بہا تحفے کی اہمیت کا اندازہ وہی جوڑے لگاسکتے ہیں۔

جن کے آنگن میں کبھی کسی نومولود کی قلقاریاں نہیں گونجیں۔ اگرچہ ماضی میں اولاد نہ ہونا ایک عیب تصوّر کیا جاتا تھا، مگر جب تحقیق کا دَر وا ہوا تو طبّی ماہرین نے یہ ثابت کردیا کہ بےاولادی عیب نہیں،ایک مرض ہے،جس کا علاج ممکن ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer