ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے مقدمات کی سماعت کے لیے ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا ہے، جس کی منظوری چیف جسٹس عالیہ نیلم نے دی۔
جاری روسٹر کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم 18 سے 20 جون تک راولپنڈی بنچ میں سماعت اور انتظامی امور سر انجام دیں گی اسی طرح سینئر ترین جج عابد عزیز شیخ 18 اور 19 جون کو راولپنڈی بنچ میں سماعت اور انتظامی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد 7واں اور 8واں ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف بینچز میں مقدمات کی سماعت کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق ججز روسٹر میں تبدیلی کا مقصد مقدمات کی بروقت سماعت اور انتظامی امور کو مؤثر انداز میں چلانا ہے۔