بلال نیازی :قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی نہ ہونے پر طلبہ تنظیم قائدین اسٹوڈنٹ فیڈریشن نے ہڑتال کی کال دے دی جس کے باعث آج یونیورسٹی میں ہونے والے امتحانات منسوخ کر دیے گئے۔
قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادمیں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی نہ ہو نے کے باعث آج طلبہ تنظیم قائدین اسٹوڈنٹ فیڈریشن نے ہڑتال کی کال دے دی ہے،ہڑتال کے باعث قائد اعظم یونیورسٹی میں آج ہونے والے پیپر بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں جبکہ طلباء و طالبات نے کلاسز کا بھی بائیکاٹ کرنے کااعلان کیاہے۔
طلباء و طالبات کا مؤقف ہے کہ ایکٹنگ وی سی پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال کی مدتِ عہدہ 19 مئی 2026 کو مکمل ہوچکا ہے،قائد اعظم یونیورسٹی میں ایکٹنگ وی سی کی تین ماہ کی مدت پوری ہونے کے باوجود تاحال نئی تعیناتی نہیں ہو سکی،قائد اعظم یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول متاثر، مسلسل دباؤ اور مسائل سے ذہنی پریشانی بڑھ رہی ہے۔
طلباء و طالبات نے اعلان کیاہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج اور کلاسز کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔