ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی 11ویں برسی ؛ شہدا اپنی قبروں میں انصاف کے منتظر ہیں؛خرم نواز گنڈاپور

ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی 11ویں برسی ؛ شہدا اپنی قبروں میں انصاف کے منتظر ہیں؛خرم نواز گنڈاپور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں شہدا ماڈل ٹاؤن کی 11ویں برسی منائی جا رہی ہے ، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں کی ماڈل ٹاؤن آمد جاری ہے ، رہنماء پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کہا لاہور ہائیکورٹ سے اپیل ہے کہ کے آئی ٹی پر سٹے ختم کریں۔چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی اپیل ہے کہ شہدا ماڈل ٹاؤن کو انصاف فراہم کیا جائے۔
رہنماؤں،کارکنوں نےیادگارشہداپرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،رہنماء پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔
خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل  عوامی  تحریک  نے کہا 17 جون 2014 سے 2025 تک 11سال ہوگئے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو روندتے ہوئے پنجاب حکومت نے جو ظلم و زیادتی کی تھی۔ہم نے ماڈل ٹاؤن شہدا کے انصاف کے لئے دھرنا دیا اس وقت کے آرمی چیف کی گارنٹی پر دھرنا ختم کیا گیا۔اس وقت کے چیف جسٹس نے بھی انصاف دینے کا وعدہ کیا تھا۔ماڈل ٹاؤن واقعہ کی انکوائری کے لئے جے آئی ٹی بنائی گئی۔ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا کیس 5 سالوں سے سٹے پر چل رہا ہے۔پولیس افسر کے کہنے پر لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاؤن شہدا کیس پر بنے والی جے آئی ٹی پر سٹے لگا رکھا ہے۔جے آئی ٹی پر سٹے لگانے کا مطلب ہے کہ آپ تحقیقی اداروں کو کام کرنے سے روک رہے ہیں۔جب تحقیقی ادارے کام نہیں کریں گے تو انصاف کا حصول کیسے ممکن ہوگا۔ماڈل ٹاؤن کے شہدا اپنی قبروں میں انصاف کے منتظر ہیں۔خدارا ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے لواحقین کی آہوں اور بددعا سے ڈریں،مسکین کا انتقام اللّٰہ کی ذات خود لیتی ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے اپیل ہے کہ کے آئی ٹی پر سٹے ختم کریں۔چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی اپیل ہے کہ شہدا ماڈل ٹاؤن کو انصاف فراہم کیا جائے۔