ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی وارث پیپلز پارٹی ہے اور رہے گی۔پارٹی اور سوسائٹی میں نئے خون کو شامل کریں :ندیم افضل چن

پنجاب کی وارث پیپلز پارٹی ہے اور رہے گی۔پارٹی اور سوسائٹی میں نئے خون کو شامل کریں :ندیم افضل چن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان پیپلزپارٹی کاپنجاب کےانفارمیشن سیکرٹریزکااجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نےکی
ماڈل ٹاؤن وسطی پنجاب سیکرٹریٹ میں اجلاس کاانعقادکیاگیا،سیکرٹری اطلاعات وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ،عائشہ نواز چودھری بیرسٹر عامر حسن،ڈاکٹرضرار یوسف،نایاب جان، بشریٰ منظور مانیکا اور
ڈویژنل، ڈسٹرکٹ،تحصیل اور سٹی انفارمیشن سیکرٹریز نے بھی شرکت کی
پی پی وسطی پنجاب کےونگزکو30جون تک انفارمیشن بیوروکی سفارشات دینےکی ہدایت کی ، پارٹی کے عوامی فلاح کے کام اور بیانیےکوپوسٹ کرنےکی ہدایات کی ، بیانیےکو ٹک ٹاک، فیس بک ، ایکس پر زیادہ سے زیادہ پوسٹ کرنے کی ہدایات
ندیم افضل چن نے کہا پنجاب کی وارث پیپلز پارٹی ہے اور رہیگی ،پیپلز پارٹی نے شہادتوں سے آئین تک پاکستان کو دیا۔سیاست ایک ایسا پیشہ ہے جسکی کوئی فیس نہیں۔پیپلز پارٹی میں کام کرنیوالے بہت لوگ ہیں صرف انہیں متحرک کرنیکی ضرورت ہے۔ پہلا کام ورکر اور قیادت کے درمیان رابطے بحال کرنا ہے ۔کوئی بھی اکیلا کام نہیں کر سکتا، ٹیم بنانا پڑتی ہے۔کام کی لگن،وقت دینے والے انفارمیشن بیورو میں آئیں،روٹی کپڑا اور مکان آج بھی سچائی ہے۔پارٹی اور سوسائٹی میں نئے خون کو شامل کریں۔انفارمیشن ونگ کو تحصیل لیول تک مضبوط بنائینگے۔
انفارمیشن بیورو کا اپنا سافٹ وئیر بنائیں گے جسمیں تمام لوگوں کا ڈیٹا محفوظ ہو گا انفارمیشن بیورو کا کنونشن کرانے سے قبل پنجاب میں کم از کم 500 انفارمیشن کی حد پار کرنا چاہتے ہیں.