عمران یونس: سابق صوبائی وزیر اور صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد سے اہم ملاقات، ملاقات میں اقتصادی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، اسٹریٹجک شراکت داری اور تعلیمی تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا۔
چائنیز قونصل جنرل ژاؤ شیرین کا کہنا تھا کہ چینی یونیورسٹیز اور یو ایم ٹی مل کر تعلیم کے باہمی منصوبوں پر کام کریں گے، قونصل جنرل نے یو ایم ٹی طلباء کےلئے چائینیز سکالرشپ پروگرام کا اعلان کیا۔
صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ یو ایم ٹی تحقیق کے ذریعے معاشرتی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، آئی ٹی، سائنسی تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے مختلف شعبوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، تعلیمی پروگرامز میں چینی زبان اور ثقافتی تعلیم کو شامل کرنے سے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔
ملاقات کے اختتام پر ابراہیم مراد نے چائنیز قونصل جنرل کو سوینئر پیش کیا، قونصل جنرل نے ڈاکٹر حسن صہیب مراد میموریل کا دورہ کیا اور ان کی یاد میں کلمات لکھے، چائنیز قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے یو ایم ٹی کا دورہ اور یو ایم ٹی کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔
ابراہیم مراد سے ملاقات کے بعد قونصل جنرل کی سیمینار میں شرکت، سیمینار کا موضوع پاک چین دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صوتحال تھا۔
سیمینار ڈپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس اینڈ انٹرنیشنل رلیشنز کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا، سیمینار میں چیئر پرسن آف ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر عثمان عسکری اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے سیمینارمیں طلباء سے خطاب کیا،قونصل جنرل ژاؤ شیرین کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں، پاکستان اور چائنہ حقیقی معنوں میں بہت اچھے دوست، ہمسائیہ اور بھائی ہیں۔
پاکستان اور چائنہ مل کر ٹیکنالوجی، ایجوکیشن اور اے آئی کے مختلف پراجیکٹس پر کام کریں گے، چائنہ خطے میں امن کےلئے اپنے ہمسائیہ ممالک کا ساتھ دیگا۔
ژاؤ شیرین کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،سائوتھ ایشیاء کی ترقی کےلئے انڈیا کے علاوہ تمام ممالک مل کر کام کرسکتے ہیں۔
سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا، سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کا بھی سیشن رکھا گیا۔