ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ نہیں بلکہ ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے گا: وزیر خزانہ پنجاب

پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ نہیں بلکہ ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے گا: وزیر خزانہ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا تھا  بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا،ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،گزشتہ مالی سال بجٹ بھی ٹیکس فری تھا۔

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ جو اقدامات شروع کئے گئے تھے وہ مکمل کرلئے، گزشتہ سال پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 842 ارب کا تھا ،رواں سال ڈویلپمنٹ کا 1240 ارب کا ریکارڈ بجٹ دیا گیا۔

بجٹ تقریر طویل تھی کیونکہ جب آپ کام کرینگے بتانا تو پڑے گا،پنجاب کے تمام سیکٹرز میں کام کیاگیا ،رواں سال بجٹ کا حجم 5335 ارب ہے ،ایف بی آرسے آئندہ برس4 ہزار ارب سےزائدموصول ہونگے ،ٹارگٹ سبسڈی کو اس بجٹ میں شامل کیاگیا ۔

آن سورس ریونیو کو ٹیکس لگائے بغیر بڑھایاگیا،پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار6سے 16اضلاع تک بڑھایا گیا،پراپرٹی ٹیکس میں لیکج تھی جس کو ختم کیاگیا ۔

پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ نہیں بلکہ ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے گا،ٹیکسیشن ،ریونیو کولیکشن سسٹم کو ڈیجٹلائز کرنے والا واحد صوبہ پنجاب ہے۔