ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے جبکہ  دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
موسم کی خوشگوار کروٹ، کہیں بادلوں کے بسیرے تو کہیں بارشوں کے ڈیرے، لاہور میں شدید گرمی کے بعد موسم نے کروٹ بدل لی، رات گئے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد شہر پر بادلوں کا راج چھا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان موجود ہے جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

ہوا کی رفتار 6 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 58 تا 65 فیصد ہے۔بارش کے باوجود لاہور کی فضائی آلودگی میں کمی نہ آ سکی۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 151 ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

دوسری جانب  شہر قائد میں بھی بادل برس پڑے،  ملیر کینٹ کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ شہر کے مضافات میں بارش ہونے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات نے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سنیٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث حبس کے ساتھ گرمی کی شدت 45 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،شمال مشرقی /جنوبی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی/مشرقی سندھ اور شمالی مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا میں ایک دو مقامات پر تیز بارش ہونے کی توقع ہے۔