ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ : 21 جون سے مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹر جاری

Lahore High court
کیپشن: Lahore High court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں 21 جون سے مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹر جاری کردیا گیا ،، پرنسپل سیٹ پر 11 ڈویژن اور 30سنگل بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ججز روسٹر جاری کیا گیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان سمیت 30 ججز 21 جون سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ۔ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ہیں ۔

چیف جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں دورکنی بنچ تمام نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس محمد وحید خان ،ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عاصم حفیظ ،ڈویژن بنچ نمبر 4 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس رسال حسن سید ہیں ۔ڈویژن بنچ نمبر 5 میں جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس سید شہباز علی رضوی نیب کیسز کی سماعت کریں گے ۔

ڈویژن بنچ نمبر 6 میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس محمد شان گل ، ڈویژن بنچ نمبر 7 میں جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس طارق ندیم ، ڈویژن بنچ نمبر 8 جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس محمد رضا قریشی ، ڈویژن بنچ نمبر 9 میں جسٹس اسجد جاوید گھرال ، جسٹس چودھری عبدالعزیزجبکہ ڈویژن بنچ نمبر 10 میں جسٹس جواد حسن اور جسٹس سلطان تنویر جبکہ ڈویژن بنچ نمبر 11 میں جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس امجد رفیق شامل ہیں ،ڈویژن بنچ میں شامل تمام ججز سنگل بنچز کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔